کراچی میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران 44 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ سب سے زیادہ موٹر سائیکل کی چوری اور چھیننے کی وارداتیں رونما ہوئیں۔
سی ایل سی رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے 7 ماہ کے دوران یہ تعداد 31 ہزار سے زائد رہی ایک ہزار سے زائد گاڑیاں چوری و چھینی گئیں 11 ہزار سے زائد موبائل فون شہریوں سے چھینے گئے۔
سی پی ایل سی کے اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ جنوری میں 7 ہزار 815 وارداتیں ہوئیں سب سے کم جون میں 4 ہزار 954 وارداتیں رپورٹ کی گئیں جنوری ، فروری اور مارچ میں کرائم کا گراف اوپر جاتا رہا ماہ اپریل سے وارداتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی۔
ابتدائی سات ماہ کے دوران اغوا برائے تاوان کی 12 وارداتیں رپورٹ کی گئیں سال 2024 میں ماہ جولائی تک بھتہ طلب کرنے کے 57 واقعات رونما ہوئے، چوری و چھینی گئی اشیا کی برآمدگی کی شرح انتہائی کم رہی۔ 11 ہزار سے زائد چھینے گئے موبائل فون میں سے محض 123 برآمد ہوئے، 31 ہزار سے زائد چوری و چھینی گئی موٹر سائیکلوں میں سے ایک ہزار 66 برآمد کی گئیں۔