خیبر پختونخوا کے ضلع مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ہفتہ کو مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کی زیر زمین گہرائی 200 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان کی سرحد کے قریب تھا۔
زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں یہ دوسرا موقع ہے کہ مینگورہ میں زلزلہ آیا ہے۔