ترجمان سپارکو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرہ ارض شمسی طوفان کی لپیٹ میں ہے،سورج سے مواد کے اخراج اورتوانائی سے جیو مقناطیسی طوفان زمین کے راستے پر ہیں،سیٹلائٹس، پاورگرڈ اور خلائی اسٹیشن خطرے میں ہیں۔
ترجمان سپارکو کے مطابق 3 کورونل ماس ایجیکشنزفی الحال سیارہ زمین کے راستے میں ہیں،پہلےدوایم کلاس سولر فلیئرز 7 اگست کو جاری ہوئے،سورج کی سطح سے مزید ایم کلاس فلیئرجاری ہوئے ہیں،مقناطیسی لہروں کےاثرات اگلےتین سے چاردن تک زمین پرآنےکی توقع ہے،زمین سے ٹکرانےوالے طوفان سےمتعلقہ خطرات میں بھی سامنا ہوتا ہے،ریڈیوبلیک آؤٹ،غیرفعال سیٹلائٹ کےساتھ سیلولرفون اورجی پی ایس نیٹ ورک شدیدمتاثرہوتا ہے۔انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نےسورج کی سطح کی خصوصی تصاویرجاری کردیں ۔