جنوبی وزیرستان کی تحصیل بِرمَل میں فرنٹیئر کورکےپی ساؤتھ کےتعاون سے قائم شولام ہسپتال صحت کے شعبے میں عوامی خدمت میں سرگرم ہیں۔
ہسپتال میں اورایمرجنسی کے علاوہ میڈیکل اورسرجری کی متعدد سہولیات موجود ہیں،سال 2023 میں مالی مشکلات کی وجہ سے ہسپتال کی کارکردگی کافی متاثر ہوئی۔
فرنٹیئر کور کے پی (ساؤتھ) کی کوششوں کی وجہ سے فنڈز کی دستیابی ممکن ہوئی۔ہسپتال میں شمسی بجلی کے نظام کی مرمت اور بجلی کے نئے کنکشنز فعال کئے گئے۔
امراض نسواں کیلئے آپریشن، ہیپاٹائٹس اور گردے کے امراض کے علاج کی سہولت اور جدید لیبارٹری بھی فعال کی گئی۔
آئی جی ایف سی (ساؤتھ) نےہسپتال کا دورہ کیا، تمام سہولیات کا جائزہ لیا اور سٹاف کی کوششوں کو سراہا۔
ہسپتال انتظامیہ نے صحت کی جدید سہولیات مہیا کرنے پر پاک فوج اور ایف سی کے پی ساؤتھ کا شکریہ ادا کیا۔