نئے بجٹ میں چینی پر اضافی ٹیکس لگانے کے منفی اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلوگرام اضافہ کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کوبھی چینی مہنگی ملےگی، بی آئی اسی پی مستحقین کیلئےریٹ109سےبڑھاکر114روپےکلوہوگیا جبکہ عام صارفین کیلئےبھی چینی کانیاریٹ160روپےفی کلومقررکردیاگیا۔
اس سےپہلےعام صارفین کیلئے چینی 155 روپے فی کلو میں دستیاب تھی ، حکومت ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی بھی اجازت دے چکی ہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ برآمد کے نتیجے میں بھی چینی کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے،شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اس سال 15 لاکھ ٹن سے زیادہ سرپلس چینی کا دعویٰ کیا ہے ۔