وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہم کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کا اجراء کر دیا ہے، لائسنس ہولڈر کو پانچ سالوں کے لئے مختلف کیٹگریز میں اسلحہ جاری کیا جائے گا ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے افتتاح کے موقع پر کہاکہ 2017 میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کا اجراء کیا ، منصوبہ طویل عرصے تک التواء میں پڑا رہا ہے ، پانچ سالوں تک کے لئے مختلف کیٹگریز میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری کیاجائے گا۔
سرفراز بگٹی کا مزید کہناتھا کہ پرانے اسلحہ لائسنس کو بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا ، اسلحہ لائسنس میں کرپشن کا خاتمہ ہوگا،لوکل اور ڈومیسائل سسٹم کو بھی جلد ڈیجیٹائزڈ کیا جائے گا ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کامزید کہنا ہے کہ ہم کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کا اجراء کر دیا ہے، لائسنس ہولڈر کو پانچ سالوں کے لئے مختلف کیٹگریز میں اسلحہ جاری کیا جائے گا ۔