9 مئی کے سانحہ میں پی ٹی آئی کے براہ راست ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر آگئے۔
بانی پی ٹی آئی کی مشروط معافی اورکلوزسرکٹ فوٹیجز سامنے لانے کے بیان کے بعد اہم حقائق ویڈیو کی صورت میں سامنے آئے ہیں،پولیس ذرائع کےمطابق سانحہ نومئی کےبعدسات دن کےاندر 81 ویڈیوزبطورڈیجیٹل شواہدسامنےآئیں،شرپسندکارروائیوں کی 2046 تصاویرامیجز تفتیش کا حصہ بنیں،542 مشتعل مظاہرین کے چہرے 305 نمبر پلیٹس سی سی ٹی وی ریکارڈ میں آئے۔
Compiled footage provides irrefutable evidence linking PTI to May 9 riots
— SAMAA TV (@SAMAATV) August 8, 2024
The footage, including clear #CCTV recordings, directly links the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) to the tragic events of #May9.
This evidence, now made public, removes any doubt about #PTI’s involvement… pic.twitter.com/fFZkLpPzIg
پولیس حکام کےمطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے2کروڑ4 لاکھ 60 ہزارکےکیمرے اور سائیٹس تباہ کیں،کیمروں اورسائیٹس کی مد میں 24 لاکھ روپےمالیت کا نقصان کیا گیا،55 لاکھ روپےمالیت کےکیمرےصرف گرجاچوک کےقریب تباہ کئے،400 سے زائد شواہد عدالتوں میں جمع کرائےگئے۔