بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی صورت میں اپنےاہم اثاثے کھونے کے بعد بھارت میں اوپر سے نیچے تک کھلبلی مچی ہوئی ہے۔
اب بھارت اپنی ناکامی کو چھپانے کےلیے میڈیا کے ذریعے الزام عائدکررہا ہےکہ بنگلہ دیش میں حکومت کی تبدیلی میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔
بھارت کےدفاعی تجزیہ کارپڑوسی ملک میں رونما اس حیرت انگیزسیاسی تبدیلی سے اتنے بوکھلائےکہ ایک ہی سانس میں امریکا، چین اور پاکستان کو اس کا ذمہ دار قرار دیدیا۔
بھارتی میڈیا نےالزام عائدکیاکہ پاکستانی فوج اورآئی ایس آئی کامقصد حسینہ واجد کی حکومت کوغیرمستحکم کرنااوراپوزیشن جماعت بی این پی کو بحال کرنا ہےجو کہ پاکستان کی حامی ہے۔
بھارتی میڈیا نےالزام عائدکیاکہ چین نےبھی آئی ایس آئی کےذریعےمظاہروں کو بڑھانے میں کردارادا کیا جس نے بالآخرحسینہ کو ہندوستان فرار ہونے پرمجبورکیا۔
اس حوالےسے سابق سیکرٹری خارجہ،شمشیر مبین چوہدری نےبھارتی تجزیہ کار کی سازش کامنہ توڑجواب دیتے ہوئےکہا کہ شیخ حسینہ مخالف ہرفردکو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قراردینا بنگلہ دیش کے بارے میں آپ کی لاعلمی کو ہی بے نقاب کرتا ہے
سابق بنگلہ دیشی سیکرٹری خارجہ بنگلہ دیش کےموجودہ حالات کا ذمہ دارآئی ایس آئی کو ٹھہرانہ اصل حقائق پر پردہ ڈالنے کےمترادف ہے۔
یہ تمام الزامات نہایت مَضْحَکَہ خیزہیں، جن کا مقصد بھارت کی بنگلہ دیش میں ناکام خارجہ پالیسیوں پر پردہ ڈالنا ہے
ان الزامات کےبرعکس اصل میں بھارتی حکومت کی بےجاحمایت اوربنگلہ دیش کے معاملات میں مداخلت بھی شیخ حسینہ کے زوال کی وجہ بنی
بھارت 14 سال سےشیخ حسینہ واجدکی حکومت کی پشت پناہی کےباعث وہاں جمہوریت کی تباہی میں برابرکاحصہ دار ہے،یہی وجہ ہےکہ بنگلہ دیشں میں حسینہ واجد کی شخصی آمریت کی زیرقیادت عوامی لیگ کی حکومت کی تبدیلی بھارت کا نیا دردِسر ہے۔