آج میجر طفیل محمد شہید کا یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے
دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا،علماء نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا
علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ”شہداء کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں،جو قومیں اپنے شہداء کی تکریم نہیں کرتیں وہ ذلیل و رسوا ہو جاتی ہیں،علماء
علماء کا کہنا ہےکہ شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا،زندہ قومیں اپنے محسنوں کےاحسانات کو فراموش نہیں کرتیں،شہیدمیجر طفیل محمد دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا۔
بِلا شُبہ میجرطفیل محمد شہید کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے
پاکستان کےیہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں،آج پوری قوم ان کی بہادری اور شجاعت کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے