پنجاب کےبیشتراضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مون سون بارشوں کےامکانات ہیں۔بارشوں کےباعث دریاؤں،ڈیمز اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ترجمان کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی میں اٹھاسی ملی میٹر گوجرانولہ سترہ،بہاولنگر ،قصور گیارہ اور شیخوپورہ میں سترہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
دریائے سندھ میں نچلےسےدرمیانےدرجے کےسیلاب کی صورتحال آئند چند روزتک برقرار رہنےکا خدشہ ہے،دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال بارے الرٹ جاری کردیاگیا ہے، دریائےچناب اورراوی سےمنسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے
،سیالکوٹ نالہ ایک میں اونچےدرجےکا سیلاب ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے نےسیالکوٹ انتظامیہ کوالرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے،مون سون بارشوں کا سپیل چودہ اگست تک جاری رہنےکا امکان ہے،ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر انتظامات مکمل ہیں۔