رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے پی ٹی آئی سے نکالنے کا لیٹر جعلی ہے ، میں خود تحریک انصاف ہوں۔
سما سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مجھے پی ٹی آئی سے نکالنے کا لیٹر جعلی ہے، کراچی کے ایک صاحب کو کوئی کام نہیں تھا تو میری رکنیت منسوخی کا جعلی لیٹر نکال دیا۔
رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ورکرز کا فیصلہ میرے حق میں ہوگا اور صوابی جلسے میں لوگوں نے یہ ثابت بھی کر دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں خود تحریک انصاف ہوں، پی ٹی آئی میں یا عمران خان ہے یا ورکرز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوابی جلسے میں ورکرز نے میرے نام کے نعرے لگا کر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔