ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے ہیں جس سے1 کروڑ 64 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس حاصل ہوئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ راجگر ایکسپلوریٹری کنویں نمبر ایک کی کھدائی نو جنوری کوشروع کی گئی تھی، 3 ہزار 7 سو 74میٹر کھدائی کے بعد کامیابی حاصل ہوئی ۔
ترجمان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق کنویں سے گیس کے ساتھ ساتھ 159 بیرل یومیہ تک خام تیل کی پیداوار بھی حاصل ہو رہی ہے ۔
ترجمان کے مطابق نئی پیداوارسےاس علاقے میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔