ہجرت کے دوران بھارتی فوج نے مسلمانوں کے قافلوں پر حملے کیے،ان حملوں میں لاکھوں مسلمان ہجرت کے دوران ہی شہید ہو گئے
اس ظلم وستم کی داستان سنتےہیں مہاجر اصغرمخدومی سے جنہوں نے اپنی آنکھوں سے یہ ظلم دیکھا ہے۔
جب ہم ٹرین کےذریعےہجرت کر رہےتھےتو ہمیں راستے میں 14 اگست کو شہید کیے جانےوالےمسلمانوں کی لاشیں نظر آئیں، مہاجر اصغر مخدومی
اصغرمخدومی نےکہا اسی دوران ہماری گاڑی پربھی فائرنگ شروع ہو گئی، یہ منظر دیکھ کرہم نے کلمہ پڑھ لیا تھا ،ہمیں یقین ہوگیا تھا کہ ہماری لاشیں بھی یہیں پڑی رہ جاگئیں گی،لیکن ہمارے ساتھ پاک فوج تھی،انہوں نے نہایت عقلمندی کامظاہرہ کیا۔
جب دشمن تلواریں لے کر ہمیں مارنے آئے تو ہماری فوج نے جوابی کاروائی کی،یوں ہماری گاڑی کو فوج نےبچایا ورنہ ہم تو کلمہ پڑھ چکے تھے۔
آزادی کی فضاء میں سانس لینے کے لیےمسلمانوں نے لاکھوں جانیں قربان کیں، اس آزادی کی قدر کیجیے۔