کراچی میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز فروخت کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے گلشن اقبال میں پانچ دکانیں سیل کردی گئیں
کمشنر کراچی کی ہدایت پر ڈی سی ضلع شرقی شہزاد فضل عباسی نے گلشن چورنگی پر کارروائی کی جس دوران پانچ ایل پی جی دکانوں کو سیل کرتے ہوئے رپورٹ بھیج دی ۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کاکہناتھا کہ غیرقانونی ایل این جی اور ایل پی جی سلنڈرشہریوں کے لئے غیر محفوظ ہیں ، تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرزکی فروخت کے خلاف کارروائی کریں ۔ کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ایل پی جی کی انسپکشن مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ایل پی جی سلنڈروں کی فروخت کو ہر ممکنہ طور پر روکا جائے ۔۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔