پاکستان پوسٹ نے ایک ماہ سے امریکہ کیلئے پارسلز کی بکنگ بند کردی ۔
پاکستان پوسٹ نے امریکہ کیلئے پارسلز کی بکنگ بند کردی ہے جس کے بعد ای کامرس کے ذریعے سامان بھیجنے والوں کے آرڈرز کینسل ہونے لگے ہیں۔
پاکستان پوسٹ ذرائع کے مطابق بکنگ بند کرنے کی وجہ امریکی شپنگ کمپنیوں کو معاوضے کی عدم ادائیگی ہے اور یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستانی پیکنگ کا معیار بہتر نہ ہونا بھی وجہ ہے۔
دوسری طرف آرڈر کینسل ہونے سے پاکستانی مصنوعات کی امریکہ میں تجارت بند ہونے لگی ہے۔
چھوٹے تاجروں اور ای کامرس سے جڑے افراد کا کہنا ہے حکومت امریکہ کیلئے سامان کی ترسیل یقینی بنائے اور بکنگ پر بندش بند کی جائے۔