سمندری طوفان ڈیبی آج امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقے بگ بینڈ سے ٹکرائے گا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق طوفان سے ریاست فلوریڈا،جنوبی کیرولینا اورجارجیا میں شدیدبارشوں کی توقع ہے،جس کے بعدطوفان کی شدت میں کمی واقع ہوجائے گی ۔
حکام نےموسم کی صورت حال کے پیش نظرفلوریڈا کےکئی شہروں میں ہنگامی صورت حال نافذ کردی ہے۔ساحلی علاقوں سے شہریوں کا انخلا کروالیا گیا ہے۔جنوبی کیرولینا اور جارجیا کے حکام نےکسی بھی صورت حال سے نمٹنےکیلئے امدادی ٹیموں کو ہائی الرٹ کررکھا ہے۔