مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث دنیا بھرکی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی بدترین مندی کارجحان ہے،جاپان میں نکئی انڈیکس میں 4,451 پوائنٹس کی کمی آئی،جاپان نکئی انڈیکس تین دن میں 8678 پوائنٹس گرا،نکئی انڈیکس جولائی سےاب تک 24 فیصد گرواٹ کاشکارہوا۔
جنوبی کوریا میں بھی اسٹاک مارکیٹ مندی کاشکار ہے،یورپ سٹاک مارکیٹ میں 2.7 فیصدمندی دیکھنے میں آئی،دلی کی سٹاک مارکیٹ 2600 پوائینٹس کی کمی ،انڈیکس 78385 پرآگیا،مشرق وسطی کی صورتحال کےباعث گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔
انٹرنیشنل اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی دباؤ میں بھی دیکھا جارہا ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 78 ہزارپوائنٹس کی حدبرقرار نہ رکھ سکی،اسٹاک مارکیٹ مثبت سے منفی زون میں چلی گئی۔