پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نےایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے داخلہ ٹیسٹوں کی فیس میں تینتس فیصد اضافہ کر دیا۔
پی ایم ڈی سی نےداخلہ ٹیسٹ کی فیس میں 33 فیصد اضافہ کر دیا،ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصہ لینے کی فیس 6ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار کردی گئی۔
رواں برس ایم ڈی کیٹ میں ملک بھر سے 2 لاکھ سے زائد امیدوار حصہ لیں گے،پی ایم ڈی سی 1 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد رجسٹریشن کی مد میں وصول کرے گا۔
بیرون ملک سےحصہ لینے والےطلبا کی رجسٹریشن فیس 40 ہزار روپے ہوگی،ایم ڈی کیٹ کے لیےرجسٹریشن کا عمل آج سےشروع ہورہا ہے۔
22 ستمبر کو ملک بھر سمیت سعودی عرب، یو اے ای میں بھی ٹیسٹ منعقد ہوگا۔