پاکستان بننے سےقبل ہندوستان میں مسلمانوں کو ہندوؤں کی جانب سے ظلم و بربریت کا سامنا تھا
ہندوؤں کی وجہ سےمسلمان آزادی سے اسلام کی تعلیمات پرعمل کرنے سے بھی قاصر تھے،ایک الگ ریاست کےحصول کے لئے،مذہبی آزادی اورسکون کی فضاء میں سانس لینے کےلیےمسلمانوں نے لاکھوں جانیں قربان کیں۔
اس حوالے سےمہاجر،عبدالرحمن پاکستان بننےسےپہلےکی مشکلات کو بیان کرتے ہوئے بتاتےہیں کہ ہندوستان میں مسلمانوں کو اذان تک دینے کی اجازت نہیں تھی۔
اس وقت کے ہندو سردار نے ہمیں مسجد بنانے کی اجازت نہیں دی، اس وقت کے نڈر مسلمانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم یہاں پر مسجد بنائیں گے،
تین غیورمسلمانوں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر یہ قسم کھائی کہ ہم مسجدکی تعمیر کریں گے،ان مسلمانوں نےکہا کہ اگر ہم شہید ہو گئےتوہماری قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
پاکستان کا وجود مسلمانوں کے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہےجہاں مسلمان اپنی مرضی سے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں۔