سری لنکا نے بھارت کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 32 رنز سے شکست دے دی۔
بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں کولمبو میں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں مدمقابل تھیں جہاں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔
اویشکا فرنینڈو اور مینڈس 40، 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 42.2 اوورز میں 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور 32 رنز سے شکست کا شکار ہوئی۔
بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما 64 ، اکثر پٹیل 44 اور شمبن گل 35 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ سری لنکا کی جانب سے جیفری وینڈرسے نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔