سوات میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ،ماں نے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر اپنی معصوم بیٹی کو قتل کر دیا۔
سوات میں ہونے والے ہولناک واقعہ نےدلوں کو دہلا دیا،ماں نے وارداتوں میں رکاوٹ بننےپرتین سال کی بیٹی کو قتل کردیا،عذرا نامی خاتون نےپہلےشوہر سے طلاق لےکرانعام اللہ سےشادی کی،دونوں ملکر جرائم کی راہ پرچل پڑے،خوازہ خیلہ پولیس نےموٹر سائیکل چوری کیس میں گرفتار کیا، تو ملزمان نے بچی کےقتل کا بھی اعتراف کرلیا۔
ایس پی شوکت خان کاکہنا ہےکہ بچی انکےجرائم میں رکاوٹ تھی،ملزمان نےہوٹل کےایک کمرے میں بچی کوقتل کیا اوربعدمیں لاش کوپہاڑی میں دفن کردیا،ملزم اور اسکی بیوی کو ابتدائی طور پر موٹر سائیکل چوری میں گرفتار کیا گیا،ملزمان آئس کا نشہ بھی کرتے تھے،قبضے سے چوری کی گئی چودہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔




















