پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھرکی بجلی کی تقسیم کارکمپنیزکی نجکاری کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق پہلے مرحلےمیں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) ، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) کی نجکاری ہوگی۔
Notification of Privatization of Electricity Distribution Company by Farhan Malik on Scribd
پاورڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی( پیسکو) سمیت دیگر کمپنیز کی نجکاری دوسرے مرحلے میں کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر کے تمام اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے، پاور سیکٹر کی بارہ تنظیموں کی نجکاری سےمتعلق بھی ہدایات جاری کر دی گئیں۔