کراچی میں مون سون کے تیسرا اسپیل سے شہر میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
رات گے اور الصبح ہلکی بارش نےگرمی کی شدت کم کردی،محکمہ موسمیات نے شام میں بھی ہلکی بارش کا پیشگوئی کردی ہے،آئندہ پانچ دن تک ہلکی بارش ہوتی رہے گی، اتوار کے روزگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ہوا میں نمی 87 فیصد ریکارڈ کیا جارہا ہے۔جبکہ شہر میں 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوائیں چل رہی ہیں
محکمہ موسمیات نےملک بھر میں رواں مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کررکھی ہے۔