پاکستان اسپورٹس بورڈ میں شفافیت اور مؤثر کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے جامع اصلاحاتی نظام انتظامی اور مالی بےضابطگیوں کے خاتمے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ۔
ترجمان پاکستان اسپورٹس بورڈ( پی ایس بی) کے مطابق جامع اصلاحاتی نظام کے تحت خریداری کے عمل میں پیپرا رولز ، ای پیڈز کی پاسداری ، کھلی بولی اور مناسب دستاویزات کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
تمام مالی ریکارڈز درست طریقے سے رکھنا ہوں گے تاکہ جائزہ اور آڈٹ کےلئے فوری دستیاب ہوں ڈرافٹس کو منظور کرنے والے افسر کے دستخط لازم قرار دیئے گئے ہیں منصوبہ بندی اور ڈویلپمنٹ ونگ سےمتعلق فائلوں میں اطمینان بخش تکمیل کا سرٹیفکیٹ ضروری ہو گا ۔
مالی امور سے متعلق فائلوں کو پری آڈٹ کیلئے ڈائریکٹر فنانس کے ذریعے بھیجا جائے گا انتظامی منظوری طلب کرتےوقت متعلقہ قواعد ، پی ایس بی آئین اور مالی قواعد کا حوالہ دینا ہو گا ۔ پ
اکستان سپورٹس بورڈ کی سہولیات بشمول ہاسٹلز اور رہائش گاہوں کا غیرمجاز استعمال سختی سے ممنوع ہے احکامات کی خلاف ورزی پر معطلی ، برطرفی سمیت تادیبی کارروائی ہو گی ۔