محکمہ داخلہ پنجاب نے خطرناک دہشت گردوں کے سر کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
حکام کے مطابق خطرناک دہشت گردوں کے سر کی قیمت میں اضافے کیلئے بھاری انعامی رقم رکھی جائے گی۔
مجرمان کے سر کی قیمتوں میں اضافہ کئی سال سے زیر التواء تھا ۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اور دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت میں اضافے کیلئے سوموار کو اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے ۔