وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج شام حکومتی اتحادیوں کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے اور ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔
مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، استحکام پاکستان پارٹی، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ضیا کے ارکان اسمبلی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے ارکان کو موجودہ سیاسی حالات پر اعتماد میں لیں گے اور قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قانون سازی اور سیاسی امور پر بریفنگ ہوگی ۔
وزیر اعظم تمام ارکان پارلیمنٹ کو سیاسی حکمت عملی پر خصوصی ہدایات بھی جاری کریں گے۔