تحریک انصاف نےچیف الیکشن کمشنراورممبرزکےخلاف شکایت کے اندراج کیلئے جمعہ کو درخواست جمع کروائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرنے بتایا کہ تحریک انصاف جمعہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دے گی، درخواست میں ملک احمد بھچراوردیگر اراکین اسمبلی نے شکایت پر دستخط کر دیئے ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کئے گئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں اور جانبدار رویے پرریفرنس جمع کرایا جائے گا۔