اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے توڑ پھوڑ کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ویڈیولنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ کھنہ میں درج دو مقدمات کی سماعت کی ۔ جج نے استفسار کیا کہ کیا شاہ محمود قریشی سزا یافتہ قیدی ہیں اور کون سی جیل میں ہیں؟ جس پر وکیل صفائی نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ نہیں اور لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں میں قید ہیں۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سات ستمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ جیل حکام کو ویڈیو لنک پیشی کے انتظامات کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف تھانہ کھنہ میں دو مقدمات درج ہیں۔