چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےکرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی انتظامی امور دیکھا کریں گے،کرکٹ کےحوالے سے تمام فیصلوں کاذمہ دار ایک کرکٹر ہوگا،شعبہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک، سلیکشن کمیٹی کے امور، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر کرے گا۔
وقار یونس قومی ٹیم سےمتعلقہ تمام امور کےنگران ہوں گے،وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال ریڈبال کوچزکودیکھیں گے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی ساری توجہ ایڈمنسٹریشن پردیں گے،چیمپئینز ٹرافی کےانتظامی امور پر چئیرمین محسن نقوی کاا اولین فوکس ہے۔
محسن نقوی کرکٹ کےاہم امورمیں تجربہ کارکرکٹرزکو شامل کرنا چاہتے ہیں،پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چئیرمین اپنی پاورکسی کوسونپنےکا اختیار رکھتے ہیں۔