تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 40 پیسے ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 278 روپے 34 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 687 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 78 ہزار 717 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 30 کی سطح پر بند ہوا تھا۔