پیرس اولمپکس کےدوسرے روزمزید 13 گولڈمیڈلزکا فیصلہ ہوگیا، پوائنٹس ٹینل پر جاپان 4 گولڈمیڈلز سمیت 7 میڈل لےکر سرفہرست ہے۔
پیرس اولمپکس میں میڈلزکی جنگ جاری ہےجہاں دو روز کےمقابلوں کےبعد جاپان 4 گولڈ، 2 سلور اورایک برانزمیڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن پرآگیا،آسٹریلیا کے6 میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔
امریکا کےمجموعی میڈلز 12ہیں لیکن گولڈ میڈلز کی تعداد تین ہےجس کی وجہ سےوہ تیسرے نمبر پرہے۔
فرانس کے 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانزمیڈلز ہیں جبکہ کوریا نے 3 گولڈ، 2 سلور اور ایک برانز میڈل لیا، چین نے 3 گولڈ میڈل کے علاوہ ایک سلور اور 2 برانز میڈلز جیتے ہیں۔
اٹلی نے ایک گولڈ، 2 سلور اور 3 برانز،قازقستان نے ایک گولڈ 2 برانز، جبکہ بیلجیم نے ایک گولڈ اور ایک برانز میڈل جیتا ہے۔
جرمنی، ہانگ کانگ اور ازبکستان نے ایک، ایک گولڈ میڈل جیتا، برطانیہ نے 2 سلور، 2 برانز، برازیل نے ایک سلور ، 2 برانز جبکہ کینیڈا نے ایک سلور اور ایک برانز میڈل جیتا ہے۔
فجی،کوسوو،منگولیہ، پولینڈ اورتیونس نےایک ایک سلورمیڈل جیتا،سوئیڈین نے 2 برانز میڈلزحاصل کئے ہیں جبکہ مصر،اسپین، ہنگری،انڈیا میکسیکو،مولدووا، اور جنوبی افریقا نے ایک، ایک برانز میڈل جیتا ہے۔