پاکستان نے بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 کے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو86 رنز شکست دیکر فاتحانہ آغاز کر دیا۔
نیدر لینڈز کی اننگز
پاکستان کے287رنزکے جواب میں نیدرلینڈز205رنزپرآؤٹ ہو گئی،باس ڈی لیڈے67 ،وکرم جیت سنگھ نے52رنزاسکور کئے،ایکرمین 17،ثاقب ذوالفقار10،میکس اوڈوڈ5 رنزبناسکے۔
قومی ٹیم کےفاسٹ بولرحارث رؤف نے3اور حسن علی نے2وکٹیں لیں، جبکہ شاہین آفریدی،محمد نواز، شاداب اورافتخارکو1-1وکٹ ملی۔محمد رضوان اور سعود شکیل 68-68 رنزکےساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی اننگز
قومی ٹیم کا اپنے پہلے میچ میںآغاز مایوس کن رہا اور ٹاپ آرڈر بلے باز 15 رنز سے اوپر نہ جاسکے،فخرزمان کا بلا نہ چل سکا، 15 گیندوں پرصرف 12 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔کپتان بابر اعظم بھی صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔جبکہ امام الحق بھی نہ چل سکے اور15 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئے۔
اس کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور 100 سے اوپرلے گئے،سعود شکیل نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے7 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی۔
اسی طرح وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے ففٹی مکمل کی تاہم میچ کے 29 ویں اوور میں سعود شکیل 68 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد 182 رنز پر پاکستان کی پانچویں وکٹ بھی گرگئی، بلے بازمحمد رضوان 75 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے،محمد افتخار بھی 9 رنز پرپویلین لوٹے جبکہ شاداب خان بھی 32 رنز ہی بنا سکے ۔
اس کے بعد محمد نواز ٹیم کے مجموعی سکور میں 39رنز کا اضافہ کرکے آئوٹ ہوگئے ، جس کے بعد حسن علی صفر پر پویلین لوٹے،میچ کے آخری اوورز میں حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے اسکور کو 286 رنز تک پہنچایا، جس کے بعد حارث 16 رنز بناکر اسٹمپ آئوٹ ہوگئے، اس طرح پاکستان کی ٹیم 49 اوورز میں مجموعی طور پر 286 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ شاہین آفریدی 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیدرلینڈز کے کھلاڑی باسڈیلیڈے نے پاکستان کے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیاجبکہ پال وین میکرین ،لوگن وین بیک اور آریان دت نےایک ایک پاکستان کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
ٹاس
ورلڈ کپ کے دوسرے اور اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے بعد گفتگو میں کہا کہ فخرزمان اور امام الحق اوپننگ کریں گے،فاسٹ بولر حسن علی بھی فائنل الیون کا حصہ ہے،کوشش کریں گے 300 سے زائد اسکور کریں۔
قومی سکواڈ
قومی ٹیم میں کپتان بابراعظم شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں ،امام الحق ،فخرزمان ، سعودشکیل ،افتخار احمد،محمد نواز،حسن علی ،حارث روف اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
نیدلینڈز سکواڈ
نید لینڈ زکی ٹیم میں کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، میکس او ڈاؤڈ،باس ڈی لیڈز،لوگن وین بیک، پال وین میکرین ،وکرم جیت سنگھ، کولن ایکرمین، تیجا ندامانورو، ثاقب ذوالفقار اور آرین دتشامل ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کا ورلڈکپ میں دوسرا میچ10اکتوبرکوسری لنکا سے ہوگا۔