امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ ظلم کا نظام ختم کرنا پڑےگا،اپنا حق ان سے چھیننا پڑے گا، اسلام آباد کوکینٹیرز لگا کر بند کر دیا گیا، کوشش کی ہمارا پولیس سے تصادم ہو۔
راولپنڈی میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نےدھرنےمیں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ طبقہ ہےجن کی جائیدادیں ملک سے باہرہیں،یہ ظلم کا نظام ختم کرنا پڑےگا،اپنا حق ان سے چھیننا پڑے گا،یہ طویل لڑائی ہے،اس جدوجہد کاآغاز کردیاہے،اسلام آباد کوکینٹیرز لگا کر بند کر دیا گیا، کوشش کی ہمارا پولیس سے تصادم ہو۔
دھرنےمیں عوامی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان نےتدبر سےاس سازش کو ناکام کیا،یہ نظام جھوٹ اوررشوت کوپروان چڑھاتاہے،بجلی کی لاگت کےمطابق قمیت کرائیں گے،1300سی سی گاڑیوں پرآئیں گے تو دھرنا ختم ہوگا، پھراگلےمرحلےمیں اس نظام کواکھاڑدوتحریک کاآغاز کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ آپ کو خراج تحسین پیش کرناچاہتاہوں ،شدیدگرمی اورحبس میں آپ لوگ دھرنادےرہےہیں،رات برسات ہوئی آپ ثابت قدم رہے،گزرتےوقت کےساتھ دھرناطویل ہوتاجارہاہے،اس حکومت کوہم گھٹنےٹیکنےپرمجبورکردیں گے،کچھ لوگ نوجوانوں کومایوس کرناچاہتےہیں۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ چاہتےہیں پاکستان کوتوڑنےکی کوشش کی جائے،یہ دھرناعوام کوجوڑرہاہے،دشمن کومنہ کی کھاناپڑےگی،ہم تقسیم ہوں گےتو دشمن طاقتورہوجائےگا،پاکستان پرطبقہ بدمعاشیہ مسلط ہے،جو ہمیں برباد کرنا چاہتے ہیں ان کوشکست دیں گے،ملک کامستقبل جماعت اسلامی سےوابستہ ہے۔
آئی پی پیز کے متعلق گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیزکادھندہ 1994سےپی پی نےشروع کیا،ن لیگ نےاس کو عروج پرپہنچایا،ایک تومجھےیہ لیگیں سمجھ نہیں آتیں ،کبھی کچھ ہوجاتےہیں کبھی کچھ ہو جاتے ہیں،کبھی ادھرچلےجاتےہیں کبھی ادھرچلےجاتےہیں،آئی پی پیزکے23فصدبین الاقوامی معاہدےہیں ۔
حکومت کو تنقید کا نشانے بناتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ اب یہ ننھے کاکے اور معصوم بن کرمذاکرات کررہےہیں جیسےان کوکچھ نہیں پتا،ظلم کانظام اب ختم کرناپڑےگا،اپنےحق کےلیےلڑناپڑےگا،یہ لڑائی طویل ہے،طےکیاگیاتھاجماعت اسلامی آگےبڑھےگی توحالات خراب کئےجائیں گے،طےتھاہماری تحریک کوکچل دیاجائےگامگرہم نےاستقامت سےجواب دیا۔
انھوں نے کہا کہ کارکن ڈی چوک پہنچ رہےتھےہم نےکہایہ پولیس سےلڑائیں گے،کوئی کنٹینرہماراراستہ نہیں روک سکتا،ہم مزیدٹیکس نہیں دیں گے،کسی کو بھی 1300سے زیادہ کسی کونہیں ملنی چاہیے،تمام مطالبےمانےجانےپردھرناختم ہوگا،اس کےبعد اس نظام کوجڑسےاکھاڑنےکی تحریک کاآغازہوگا،نوجوان امیدکےچراغ جلائیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کہتاہےہماری حکومت آئی تو ہم اپنی بجلی ڈبل کریں گے،ابھی مطالبات کی فیزمیں ہیں ،ہمیں اپنی ذات اورجماعت کیلئےکچھ نہیں چاہیے، سرکاری کےاسکولوں کوبیچاجارہاہے،حکومت پنجاب دھوکادینابندکرے، پنجاب حکومت نے13ہزاراسکول بیچنےکاپلان کیاہے، آئی پی پیزکاظلم کیاسوچ کرانہوں نےکیاہے،جن پلانٹس نےدھوکہ کیاانکوفوری بندکراوایاجائےگا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ شہبازشریف سمجھ لو جانے کیلئے نہیں آئےریلیف لینےآئےہیں،کہتے ہیں کسی بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں ملتی،ہمیں مجبور نہ کرو ہمیں محنت کرکے لسٹ نکالنی پڑے گی،کیا ان کو مفت پٹرول نہیں ملتا؟300 لیٹرتوگھرکیلئےالگ ملتا ہے،سرکاری دفاتر میں عیاشیاں الگ ہیں،کہتے ہیں مراعات ختم کیں تو آئی ایم ایف ناراض ہو جائے گا، ان کی گاڑیاں چھوٹی ہو گئیں، مفت پٹرول ختم ہوا تو ہمیں اربوں روپے کا ریلیف ملے گا۔