صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے سیکیورٹی فورسز کو بروقت کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے ضلع ٹانک میں کامیاب کارروائی کر کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی کے ادارے ایک مرتبہ پھر اپنی ذمہ داریوں سے اعلیٰ انداز میں عہدہ برآ ہوئے ہیں، معصوم شہریوں اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے کسی نرمی اور رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور انہیں سلام پیش کرتا ہے، عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لئے جانیں داو پر لگانے والے ہم سب کے حقیقی ہیرو ہیں، صدر آئی پی پی اور وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر کو دہشت گردی کے عفریت سے پاک کرنے کے لئے ہم سب ہمیشہ پرعزم ہیں۔ آخری دہشت گرد کی ہلاکت تک امن دشمنوں کے خاتمے کا مشن جاری رہے گا۔