کینیڈا کے بعد امریکا نے بھی بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارت میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے باعث امریکہ اور بھارت کے تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ کو غیر معینہ مدت کے لیے بھارتی حکام کے ساتھ اپنا رابطہ منقطع کرنا ہوگا۔ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے
دوسری جانب امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے کینیڈا کے بعد امریکہ میں بھی سکھوں کی آواز دبانے کی کوشش کی لیکن اسے منہ کی کھانا پڑی۔
ترجمان امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سکھوں کی تحریک خالصتان اور احتجاجی مظاہروں کو امریکا کی حمایت حاصل ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا میں رہنے والے ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے۔