لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں میٹرک کی طالبہ کے ساتھ نجی کلینک میں مبینہ زیادتی پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔
پولیس رپورٹس کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں میٹرک کی طالبہ کے ساتھ نجی کلینک میں مبینہ زیادتی پر متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم اکرم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق سولہ سالہ لڑکی تعلیم کے ساتھ شاہدرہ گاؤں میں واقع کلینک میں ملازمت بھی کرتی تھی ، کلینک کے ملازم اکرم نے بیہوشی کا ٹیکہ لگا کر زیادتی کی ۔
Alleged rape of matriculation student by Farhan Malik on Scribd
ملزم اکرم کےخلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ ملزم جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ویڈیو بھی بناتا رہا ۔
پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے ، جلد ملزم کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا ۔