پنجاب میں دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سےاظہرصدیق نےدائرکی،درخواست میں پنجاب حکومت ،سیکرٹری داخلہ پنجاب اور ڈپٹی کمشنرزکو فریق بنایا گیا۔
درخواست گزارکا کہنا ہےکہ پنجاب دفعہ 144کا نفاذ سیاسی بنیادوں پرکیا گیا،ایک سیاسی جماعت کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لیےدفعہ 144لگائی گئی۔
استدعا ہےکہ عدالت دفعہ 144کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔