وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مقرر کرنے کا حکومتی اختیارختم کرنے کی ہدایت کردی، شہبازشریف کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے اہم اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کومرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ، وزیراعظم کی ہدایت پروزیر پیٹرولیم نے اہم اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا ہے ، چیئرمین اوگراکوقیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات دیدی گئیں ہیں ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنےکافریم ورک وزیراعظم کوپیش کیاجائےگا، پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنییوں کو قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینےکی مخالفت کی تھی۔