بھارتی بحریہ کا جنگی جہاز " آئی این ایس برہم پترا" آگ لگنے سے تباہ ہوگیا۔
بھارتی بحریہ میں حادثات روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں،زیادہ ترحادثات کپتان کی غفلت، غیرمعیاری دیکھ بھال اور ناکافی تربیت کےباعث پیش آتے ہیں۔
بھارتی بحریہ کےجنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا کو ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں آگ لگنے سے شدید نقصان پہنچا،بھارتی بحریہ کی جانب سے بنایا جانے والا آئی این ایس برہم پترا آگ لگنے کے واقعے میں مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق ملاح کی لاپرواہی اورغیرذمہ دارانہ رویے کے باعث جہاز میں آگ لگی،اس سے قبل بھی بھارتی بحریہ کی متعدد نا اہلیاں،کرپشن اسکینڈلز اور تباہ کاریاں سامنے آچکی ہیں،2013 میں براق میزائل سسٹم کی خریداری پر بھارتی بحریہ نےمبینہ بدعنوانی کی۔
فروری 2014 میں بھارتی سَب میرین سندھورَتنا میں آگ لگنے سے 2 افسران سمیت 7 سیلرز جان سے ہاتھ دھو بیٹھےتھے،اکتوبر 2017 میں واحد بھارتی نیوکلیئر سَب میرین غفلت کے باعث حادثےکا شکار ہوگئی تھی۔
18 جنوری 2022 کو رنویرمیں دھماکے کےنتیجےمیں 3سیلرز ہلاک ہوئے،8 مارچ 2023 کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب کر تباہ ہو گیا۔
ایسے تمام واقعات بھارتی بحریہ کی ناکامیوں اور ناقص گورننس کا منہ ثبوت ہیں جس سےمودی سرکار لا علم ہے،مودی سرکارکی مکمل توجہ انتہاپسندی اور فرقہ واریت پرمرکوزہےجسکے باعث وہ ملک میں ہونے والے دیگر مسائل سے لا علمی کا اظہارکررہی ہے