امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائےجنوبی اوروسط ایشیا ڈونلڈ لو نےکہا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کیلئے10کروڑ 10 لاکھ ڈالر امداد کی درخواست دی۔
امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیشی کےموقع پر انہوں کہا ہےکہ یہ رقم دہشتگردی کیخلاف جنگ،اقتصادی اصلاحات اورقرض کی مد دی گئی ہے، پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت پرتوجہ مرکوزہے۔
انہوں نے کہا کہ امدادی رقم سے پاکستان کو اپنی معیشت مستحکم کرنےمیں مدد ملےگی۔
مزیدکہا کہ افغانستان میں خواتین اور اقلیتی گروہوں کی صورت حال پرتشویش ہے۔افغان شہریوں کےحقوق کےاحترام تک طالبان حکومت سے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔