وزیراعظم شہبازشریف نے بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینی دھڑوں کےباہمی معاہدے پربیجنگ اعلامیہ کاخیرمقدم کیا اور کہا کہ امن،ریاست کی مضبوطی اور موثر آواز کیلئے فلسطینی دھڑوں کےدرمیان اتحاد ناگزیرتھا۔
شہبازشریف نے کہا کہ طویل عرصے سے فلسطینی عوام نے درد اور تکلیف کےسوا کچھ نہیں دیکھا، آج کا معاہدہ امید دلاتا ہے کہ دیرپا امن حاصل کیا جا سکتا ہے، دنیا کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے مظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی وحشیانہ تشدد بند کرنے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران تقریباً 40 ہزار بے گناہ فلسطینیوں کوہلاک کیاہے۔
شہبازشریف نے پاکستان کی مسئلہ فلسطین کےحل کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔