وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنےدہشتگردوں کیخلاف اورپی ٹی آئی نےحمایت میں پریس کانفرنس کی۔
وفاقی وزیر امور کشمیر وسیفران انجینئرامیرمقام نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) رہنماؤں کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس ثبوت ہے کہ یہ امن نہیں چاہتے، پی ٹی آئی لیڈروں کی پریس کانفرنس ڈیجیٹل دہشت گرد ی اور9 مئی کے جرم کا اعتراف تھا۔
وفاقی وزیر امور کشمیر وسیفران کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےاڈیالہ جیل سے 9 مئی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا لیڈرزاس کےبرعکس بیانات دے رہےتھے،پی ٹی آئی بیانات،اعترافی وڈیوز،جی ایچ کیو، کورکمانڈرزکےگھروں پرحملےکا پہلے بھی اعتراف کرچکی ہے، یوٹرن سے جرائم چھپ نہیں سکتے ۔
انجینئر امیرمقام کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا نے9 مئی حملوں کی ویڈیوزدیکھیں،اسٹیٹ بینک نےفارن فنڈنگ کا ریکارڈ دیا لیکن قانون اندھا ہے، پی ٹی آئی اور اس کی صوبائی حکومت نے بنوں امن مارچ کو فوج کے خلاف مارچ بنایا ہے،یہ جرائم کسی اورملک میں ہوتےتواب تک انتشاری گروہ پرپابندی لگ چکی ہوتی،عبرت کی مثال بنایاجاچکا ہوتا۔