پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ ہاؤس اور پنجاب اسمبلی کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کا فیصلہ کرلیا۔
تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ آج بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے، بھوک ہڑتال کی قیادت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کریں گے۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت دیگر ارکان بیٹھیں گے۔ علامتی بھوک ہڑتال دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔
دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ کیمپ 24 جولائِی سے پنجاب اسمبلی کے باہر تین سے سات بجے لگایاجائےگا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال کییمپ کا فیصلہ بانی پی ٹی آیی کی ہداہت پر کیاگیا، پارلیمانی لیڈرمیاں اسلم اقبال سے مشاورت بھِی کی گئی ، علامتی بھوک ہڑتال کیمپ بانی چیرمین کی رہائی کیلئے ہوگا۔ کیمپ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی گرفتاریوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر ہوگا۔