وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا منگل ( کل ) ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کیا تھا جو ناگزیر وجوہات کی بنا پرملتوی کیا گیا ہے۔
اجلاس میں اہم قومی امور زیر بحث آنا تھے اور فیصلے بھی متوقع تھے ۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل ، پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل چھ کے فیصلوں پر بھی غور ہونا تھا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے اور عمران خان، عارف علوی اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔