پاکستان پراندورونی اور بیرونی قرضوں کابوجھ چونسٹھ ہزارارب روپےتک جاپہنچا،ہرشہری ڈھائی لاکھ کامقروض بن گیا،وفاقی حکومت نے کتناقرضہ لیا،اسٹیٹ بینک نےاعدادوشمارجاری کردیئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی جانب لئے گئے قرضوں کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں ، جس کے مطابق ملک پراندورونی وبیرونی قرضوں کابوجھ64ہزارارب روپےتک جاپہنچا ہے، اورقرض کے اس پہاڑ کی وجہ سے ہر پاکستانی شہری ڈھائی لاکھ کا معروض ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق و فاق نےاگست2023میں2ہزار218ارب روپےکےنئے قرضےلئے، جس کے بعد پاکستان پرمقامی قرضوں کاحجم24فیصدبڑھ کر39792ارب روپےتک پہنچ گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق ملک پربیرونی قرضوں کابوجھ39فیصد سے بڑ ھ کر24ہزار175ارب روپےتک جاپہنچا ہے۔