سابق امریکی صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے کے اعلان پر رد عمل جاری کردیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے آئندہ انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے فیصلے سے متعلق رواں ہفتے قوم سے خطاب کروں گا۔
لازمی پڑھیں۔ جو بائیڈن کا صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان، کمیلا ہیرس نامزد
بائیڈن کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن صدارت کے لیے کبھی فٹ نہیں تھے اور وہ صرف جھوٹ اور جعلی خبروں کے ذریعے صدارت پر قابض رہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ انکے قریبی ساتھی اور ڈاکٹر جانتے تھے کہ وہ صدارت کے اہل نہیں تھے۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کو ہرانا آسان ہوگا۔