اڈیالہ جیل میں نیب ٹیم کے سامنے آج بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی شامل تفتیش نہیں ہوئے۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی آج نیب تفتیش میں شامل نہیں ہوئے،نیب ٹیم اڑھائی گھنٹے تک جیل میں دونوں ملزمان کا انتطار کرتی رہی ہے۔
انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو متعدد پیغامات بھی بھجوائے، اس کے باوجود دونوں ملزمان تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر مستنصر شاہ کی سربراہی میں نیب ٹیم انتظار کرکے واپس چلی گئی۔
سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ سے قیمتی بلگیری جیولری سیٹ پر سوالات کرنے تھے، نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا آج جسمانی ریمانڈ کا آخری دن تھا، کل صبح بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔