پاکستان کی چاول کی برآمدات رواں مالی سال میں 40 فیصد اضافے سے 4.8 ملین ٹن تک پہنچ جائیں گی، برآمد کنندگان کو بیرون ملک فروخت سے ایک بلین ڈالر اضافی حاصل ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان 4.8 ملین ٹن چاول بیرون ملک بھجوائے گا، سال 2023 میں ابھی تک 3.7 ملین ٹن چاول باہر بھجوایا جا چکا، بیرون ملک بھیجے جانے والے چاول کی مالیت 2.5 ارب ڈالر ہے۔
مالی سال 2023 میں پاکستانی چاول روس اور میکسیکو بھی جائے گا، پاکستانی چاول کو انڈونیشیا تک بھی رسائی مل گئی، مالی سال 2022 میں پاکستان نے 4.8 ملین ٹن بیرون ملک بھیجا، مالی سال 2022 میں پاکستان میں چاول کی ریکارڈ پیداوار 9.3 ملین ٹن ہوئی۔
دوسری جانب دوسری طرف، گندم کی بمپر فصل اور کپاس کی پیداوار میں تبدیلی نے درآمدات پر انحصار کم کیا، جس سے مالی سال 2023-24 میں غیر ملکی زرمبادلہ کی ضرورت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ زرعی شعبے کے مالی سال 24 میں ہدف 3.5 فیصد تک اقتصادی ترقی کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔