سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا وفاقی وزارتوں میں بڑے پیمانے پر رائیٹ سائزنگ کا تیاری کرلی گئی ۔
اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کمیٹی کو بتایا کہ پانچ پانچ کرکے وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی جائے گی، ہر وزارت اپنی اپنی تجاویز تیار کررہی ہے اور اپنی بریفنگ بھی دے گی ۔
وزیر مملکت برائے آئی ٹی کاکہنا قبل از وقت ہےکس وزارت کے کون سے محکمےختم ہوں گے، وزارت آئی ٹی میں بھی رائٹ سائزنگ کیلئےکام جاری ہے لیکن اس کا کوئی ماتحت محکمہ ختم نہیں ہوگا ۔
کمیٹی کو وزارت آئی ٹی کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تقریباً تین ارب ڈالر جبکہ بھارت کی آئی ٹی برآمدات ڈھائی سو ارب ڈالر ہیں، اجلاس کو ایس سی او اور یونیورسل سروس فنڈ سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔