لاہور میں کم عمربچیوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیوز سامنے آنے پرپولیس نے دکاندار کوگرفتارکرلیا،مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
پولیس کے مطابق کارروائی اکبری گیٹ کے علاقے میں کی گئی، ملزم عابد بٹ مقامی دکاندار ہے جو خریداری کے لئے آنے والی کم سن بچیوں کےساتھ نازیبا حرکات میں ملوث تھا ، پولیس کا کہنا ہےاہل علاقہ کی جانب سے ملزم کی ویڈیوز سامنے آئیں جن کے بعد چھاپہ مارکرملزم کوگرفتارکرلیا گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔